11 برس کی عمر میں والدین کو چھوڑ دیا، دلجیت دوسانج کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ) انڈیا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور ادکار دلجیت دوسانج نے انکشاف کیا ہے کہ 11 برس کی عمر میں ہی ان کی اپنے والدین سے علیحدگی ہوگئی تھی۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اپنے بچپن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین سے خفا تھے کیوں کہ انہیں بغیر ان کی مرضی کے دوسرے شہر بھیج دیا گیا تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کی عمر 11 برس ہوئی تو انہوں نے اپنے والدین کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے ماماجی کے ساتھ رہنے لگے اور وہ گاؤں چھوڑ کر لدھیانہ شفٹ ہوگئے۔ دلجیت دوسانج نے بتایا کہ وہ ماما جی کے گھر میں چھوٹے سے کمرے میں اکیلے رہتے تھے، ان کے گھر میں ٹی وی بھی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور والدین نے ان کی بھلائی ہی سوچی ہوگی لیکن لمبی جدائی کی وجہ سے ان کے ساتھ ایک گہرا قائم نہ رہ سکا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

1 min ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

2 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

3 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

11 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

35 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

39 mins ago