دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات لڑنے والا بھارتی شہری


تامل ناڈو(قدرت روزنامہ) ایک ہندوستانی شہری نے سب سے زیادہ الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے ’انتخابی بادشاہ‘ (election king) کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے کے۔ پدمراجن 238 سیاسی انتخابات میں حصہ لینے اور ہر بار ہارنے کے بعد دنیا کے ناکام ترین انتخابی امیدوار بن گئے ہیں۔
65 سالہ کے۔ پدمراجن پیشے کے لحاظ سے موٹر مکینک ہیں اور ان کا تعلق تامل ناڈو کے میتور نامی قصبے سے ہے۔ وہ گزشتہ تین دہائیوں میں سینکڑوں انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں اور رجسٹریشن فیس پر ہزاروں ڈالر خرچ کر چکے ہیں۔
ایک مقامی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جیت ایک ثانوی مقصد ہونا چاہیے۔ انتخابات دراصل شخصیت میں لچک اور ہار تسلیم کرنے کا ظرف پیدا کرتا ہے اور اس کیلئے انتخابات ہی سب سے بڑا استاد ہے۔ تمام امیدوار انتخابات میں جیت کے خواہاں ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ 238 انتخابات میں ہار جانے کے باوجود کے۔پدمراجن رواں سال بھی تامل ناڈو کے دھرما پوری ضلع میں پارلیمانی نشست کے لیے اپنے 239ویں انتخاب میں حصہ لیں گے۔

Recent Posts

چمن میں احتجاج اور سرحد کی بندش سے تجارت کیسے متاثر ہورہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں…

1 min ago

عمران خان کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ اسے مزید جیل میں رکھا جائے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

8 mins ago

ڈراما ’جفا‘ کا رومانوی سین وائرل ہونے پر سحر خان تنقید کی زد میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سحر خان پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے پاکستانی…

23 mins ago

پاکستان ٹیم تو نہیں البتہ عارف لوہار فیفا ورلڈ کپ میں پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عارف لوہار پاکستان کے ایک لیجنڈ تجربہ کار فنکار ہیں۔ انہوں نے…

31 mins ago

افغان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی، طالبان رہنما نے بھارت کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی…

37 mins ago

بابراعظم کو جوتے دینے سے انکار کس نے کیا تھا؟ کامران اکمل نے خاندانی راز بیان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل…

45 mins ago