ڈسکوز کیخلاف بجلی صارفین کی 17 ہزارشکایات کا ازالہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے امور صارفین نے گزشتہ مالی سال 23-2022 کے دوران مختلف پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے خلاف بجلی کے صارفین کی 17,545 شکایات کا ازالہ کیا جبکہ 1,294 تاحال زیر سماعت ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتھارٹی کو مالی سال 23-2022 کے دوران مختلف ڈسکوز کے خلاف بجلی کے صارفین کی جانب سے کل 18,839 شکایات موصول ہوئیں۔بریک اپ کے مطابق مجموعی طور پر ہیڈ آفس کو مختلف ڈسکوز کے خلاف صارفین کی 2,209 شکایات موصول ہوئیں جبکہ علاقائی دفاتر کو گزشتہ مالی سال کے دوران 16,630 شکایات موصول ہوئیں۔
ہیڈ آفس نے مجموعی طور پر 1,946 شکایات کا ازالہ کیا جبکہ علاقائی دفاتر نے مذکورہ مدت کے دوران صارفین کی 15,599 شکایات کا ازالہ کیا۔
ہیڈ آفس کو کل 313 اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، 268 پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی،223 حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، 419 کے الیکٹرک، 133 سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی،184 ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی، 176 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، 176 شکایات موصول ہوئیں۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

1 min ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

32 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

51 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago