دُنیا میں مکھی جیسی صفت والی خواتین موجود ہیں، سونیا حسین


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سینیئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر اپنا نظریہ پیش کردیا۔حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔
بعدازاں، عدنان صدیقی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، اُن کا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔
اس بیان کے بعد سے عدنان صدیقی کو جہاں کڑی تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اداکارہ سونیا حسین نے مکھیوں اور خواتین کے موازنے سے متعلق بیان پر اپنا نقطہ نظر مداحوں کے سامنے رکھ دیا۔
سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ مجھے آپ کے لیے اس تنازع کو آسان بنانے کا موقع دیں، دراصل! مکھیوں جیسی صفت رکھنے والی خواتین یقینی طور پر دُنیا میں موجود ہیں، یہ وہی خواتین ہیں جو اپنی حرکتوں کی وجہ سے اپنی قدر نہیں کرواتیں۔
اداکارہ نے کہا کہ حقیقی عورت کا دل جیتنا آسان نہیں ہوتا، یہ کسی بھی پلے بوائے یا محبت کی جھوٹی باتیں کرنے والے مرد کے بس کی بات نہیں بلکہ ایک حقیقی مرد ہی جانتا ہے کہ اُس نے کس طرح عورت کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم خواتین ایک میل دور سے بھی دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان سکتی ہیں لہٰذا حقیقی عورت کے سامنے اپنی جعلی سازی اور دھوکہ دہی سے گریز کریں۔ سونیا حسین نے مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اس خود غرض دنیا میں بادشاہ بنیں کیونکہ یہاں واقعی حقیقی مردوں کی کمی ہے۔

Recent Posts

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

10 mins ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

25 mins ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

33 mins ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

44 mins ago

حکومت مخالف تحریک کیلئے اسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی…

55 mins ago

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

1 hour ago