عرب دنیا

آج سعود ی عرب میں عید کا چاند نظر آنے کا کتنا امکان ہے؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کر دی

ریاض (قدرت روزنامہ )سعودی عرب میں آج 29 رمضان المبارک ہے اور ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

Big Surprise from Imran Khan at Adiala Jail | Aleema Khan Important Media Talk ⚡



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

تفصیلاتک ے مطابق ماہرینِ فلکیات نے بتایا ہے کہ آج چاند نظر نہ آنے کے باعث سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 29 رمضان المبارک ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج منعقد ہو گا۔

دوسر ی جانب پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 9 اپریل، 29 رمضان المبارک کی شام ہو گا۔

چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہو گا جس میں رویتِ ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمۂ موسمیات، سپارکو، سائنس و ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔اجلاس وزارتِ مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہو گا، جبکہ زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں کل عید الفطر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہو گا اور انسانی آنکھ سے نظر آنے کےلیے چاند کی عمر بھی پوری ہے۔

متعلقہ خبریں