غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، کراچی کے شہریوں کیلئے وارننگ جاری

کراچی (قدرت روزنامہ) گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں .

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا .

آج نیوز کے مطابق مرطوب موسم کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی .

سندھ کے دیگر اضلاع میں آج سے 10 اپریل تک موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے .

سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں آنے والے دنوں میں پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی .

. .

متعلقہ خبریں