اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزٹ کنڑول لسٹ (ای سی ایل)، اسٹاپ لسٹ اور نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کی صحافی سمیع ابراہیم کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ ، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے 24 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، سمیع ابراہیم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پہلے نام پی این آئی ایل میں تھا، عدالت نے حکم دیا سیکریٹری داخلہ پیش نہ ہوئے، سنگل بینچ نے وارنٹ جاری کیے اور ڈی جی امیگریشن پیش ہوگئے۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ڈی جی امیگریشن نے بتایا کہ نام پی این آئی ایل سے نکال دیا گیا ہے ، اب ای سی ایل میں دوبارہ نام ڈالا گیا ہے، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان کی عدالت نے کیس نمٹادیا۔
وکیل درخواست کا کہنا تھا کہ بعد میں پتا چلا کہ کسی اور ایف آئی آر میں نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اب جو مقدمہ ہے کیا آپ اس میں ضمانت پر ہیں، وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جو کیس بتایا گیا ہے اس میں میرے مؤکل ضمانت پر ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ آپ سے زیادہ محبت کرتے ہوں گے، چاہ رہے ہوں گے کہ آپ باہر نہ جائیں، جس پر وکیل سمیع ابراہیم نے مسکرا کر جواب دیا کہ ایسا ہی لگ رہا ہے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی امیگریشن اور آئی جی کو نوٹس جاری کر کے 24 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ 5 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی سمیع ابراہیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست نمٹادی تھی۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے سمیع ابراہیم کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکال دیا تھا، اس کے بعد اسلام آباد پولیس کی درخواست پر اب نام ای سی ایل پر ڈال گیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ پہلی درخواست نمٹا رہے ہیں اب پھر پٹشنر نئی پٹیشن فائل کر سکتے ہیں۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…