انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سلیکٹیڈ اورامپورٹڈ حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیگی . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے عمران خان اورفوادچوہدری کے انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم کومستردکرچکی ہے،یہ پی ڈی ایم کے سربراہی،اسٹیرنگ کمیٹی اورمجلس عاملہ کے اجلاسوں کامتفقہ اصولی فیصلہ ہے . اپنے جا ری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کایہ بھی فیصلہ ہے کہ ہم انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے لئے حکومت کے ساتھ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہرکسی بھی صورت میں نہیں بیٹھیں گے جوحکومت ناجائز اوردھاندلی کی پیداورہو ان کوانتخابی اصلاحات کرنے کاکوئی جوازنہیں ہے الیکشن کمیشن بھی حکومتی انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم پر37اعتراضات اٹھاکرمستردکرچکی ہے دراصل ای وی ایم،آر ٹی ایس کا،ریپلے،،ہے اورآنے والے الیکشن کوچوری کرنے کا حکومتی منصوبہ ہے کیونکہ پی ٹی آئی کویقین ہے کہ آنے والے الیکشن اگرصاف اورشفاف ہوئے توعوام ہمیں مسترد کریگی اس لئے ای وی ایم مسلط کرنے پربضد ہے اگرسلیکٹیڈ وزیراعظم اور سلیکٹیڈ اورامپورٹڈ حکومت نے زور،زبردستی،جبراورطاقت کے بل پرانتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم مسلط کی تو پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سخت ردعمل دینے کے ساتھ ساتھ ہرسطح پرچیلنج کریگی .
متعلقہ خبریں