وزیراعظم نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیل نو کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کو ای سی سی کا رکن بنادیا، ان کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ برقرار رہیں گے، ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اس کے علاوہ اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیاں تشکیل دے دیں، جن میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) بھی شامل تھی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے علیحدہ جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین ہوں گے۔
تاہم اگلے ہی روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی گئی تھی۔
کابینہ کے ایک سینیئر رکن نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے ’ڈان‘ کو بتایا کہ وزیراعظم کو خدشہ تھا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول اور مصروفیات کی وجہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago