جام کمال کا جانا ٹھر چکا ہے، ناراض ارکان اور اپوزیشن متحد ہے، اختر حسین لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگونے کہا ہے کہ جام کمال کا جانا ٹھر چکا ہے ناراض ارکان اور اپوزیشن متحد ہے اگر اب بھی استعفیٰ نہ آیا تو تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع ہوسکتی ہے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم ناراضگیاں ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پر امید ہے کہ جلد ہی بلوچستان کو جام حکومت سے نجات حاصل کروادینگے اور اس ضمن میں ناراض دوست ہمارے ساتھ ہے اگر صورتحال کو دیکھا جائے تو اس وقت جام کمال کا جانا ٹہر گیا ہے اور جلد ہی بلوچستان کی حکومت میں بہتر تبدیلی لانے میں کامیاب ہوجائینگے جو صورتحال اس وقت درپیش ہے اس میں وزیراعلیٰ کو از خود مستعفی ہوجانے چاہیے کیونکہ اگر وہ از خود مستعفی نہیں ہوتے تو تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں جو تکنیکی غلطی سامنے آئی تھی وہ دور کرلی گئی ہے اور اب اپوزیشن اتحاد معاملات کو دیکھ رہاہے تحریک عدم اعتماد کا آپشن اب بھی ہمارے پاس موجود ہے جس پر مشاور ت کی جارہی ہے اگر وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دینے میں لیتولال سے کام لیا تو اتحادیوں سے مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد واپس جمع کرائی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت تک جو سیاسی منظر نامہ سامنے آیا ہے اس میں ایک امر مکمل طور پر واضح ہے کہ جام کمال اور ان کی ٹیم اپنے ناراض ارکان کو منانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ناراض ارکان کی جانب سے جو فیصلہ پہلے دن کیا گیا تھا وہ اب بھی اس پر قائم ہے اور اپوزیشن اتحاد ناراض ارکان کا بھرپور ساتھ دے گی . .

.

متعلقہ خبریں