لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد ہمیں توڑنا ہے، لیکن ہم کھڑی رہیں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تو عالیہ حمزہ اور صنم جاوید خان کو پیش کیا گیا۔ دونوں خواتین کو سرگودھا جیل سے سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ جیل میں علیحدہ علیحدہ سیل میں رکھا گیا ہے، سحر اور افطار میں انتہائی غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے، سیل میں مچھروں اور مکھیوں کی بھرمار ہے،بدبو اور تعفن ہے، ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی آپ کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں، 9 مئی کو میں لاہور میں تھی تو میانوالی کیسے پہنچ گئی۔
صنم جاوید خان کا کہنا تھا کہ سیل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ناں ہی ملاقات کروائی جاتی ہے، سحر اور افطار کا سامان گھر سے لانے کی اجازت بھی نہیں ہے، انکا مقصد ہمیں توڑنا ہے، لیکن ہم حق پر ہیں اور کھڑی رہیں گے، مجھ پر جو مضحکہ خیز مقدمات بنائے گئے ہیں انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے، یہ سب مریم نواز کی ایماء پر کیا جا رہا ہے، نظام انصاف کے ساتھ اس سے زیادہ اور سنگین مذاق کیا ہوسکتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…