لاڈلا خود کو اداروں سے برتر نہ سمجھے، بل مسترد کرتے ہیں، جعفر مندوخیل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے انتخابی اصلاحات بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڈلا خود کو اداروں سے بر تر سمجھتاہے، اس کا احتساب کرینگے انتخابی اصلاحات بل کے معاملے پر حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لیکر قانون سازی کریں جب پوری قوم اس بل کے خلاف ہے تو پھر حکومت نے کیوں عجلت میں یہ کام کیا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو لانے والوں نے ایک بار پھر بل پاس کر کے آئندہ انتخابات میں ووٹ چوری کرنے کی سازش شروع کر دی ہے مگر ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے کیونکہ حکمران آئندہ انتخابات میں بھی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا پہلا قدم الیکشن چوری کے خلاف ہو، آئین میں لکھنا چاہیے کہ الیکشن چوری کرنے والے پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلے گا جب پارلیمان کی ایسی کمیٹی بنے جس میں حکومت کی اکثریت نہ ہو وہ کمیٹی نام نہاد اصلاحات کو دیکھ کر فیصلہ کرے یہاں تو حکومت آگے آتی ہی نہیں، اسپیکر نے جو کمیٹی بنائی تھی چار ماہ ہوگئے، بل نہیں دیکھے جاسکے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا نام حکومت نے دیا تھا، اپوزیشن نے اتفاق رائے کے لیے قبول کیاانہوں نے کہا کہ لاڈلا خود کو اداروں سے بر تر سمجھتاہے .

. .

متعلقہ خبریں