شہباز شریف، مریم اور حمزہ نے بیت اللہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے عمرے کے دوران مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کے اندرونی حصے میں جانے کی سعادت حاصل کرلی .
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ کچھ دیر میں مکہ مکرمہ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے .

شہباز شریف کے ہمراہ مریم نواز، اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، خواجہ محمد آصف اور حمزہ شہباز نے بھی سعادت حاصل کی . خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مغرب کی نماز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ادا کی . وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد کی دعوتِ افطار میں شرکت بھی کی . سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا تھا جہاں الصفا پیلس آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں