عالمی دنیا

متحدہ عرب امارات اور قطر میں عید بدھ کو ہو گی

دبئی (قدرت روزنامہ) خلیجی ریاستوں قطر اور متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، لندن اور افغانستان میں عید بدھ کو منائی جائے گی۔

Aleema Khan and Barrister Gohar Fight? | Important Media Talk oudside Adiala Jail



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس پر کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل 9 اپریل کو 30 واں روزہ اور عید بروز بدھ 10 اپریل ہو گی۔

قطر میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کے سبب بدھ کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ افغانستان میں بھی چاند نظر نہ آنے کے سبب بدھ کو ہی عید ہو گی، لندن اور آسٹریلیا میں بھی عید بدھ کو منانے کا اعلان کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں