فوجی عدالتوں سے سزا پاکر رہا ہونے والے 20 افراد کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 20 افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں، ان افراد کو 7 اور 8 اپریل کو رہا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 20 افراد کو ملٹری کورٹس نے ایک سال کی سزا سنائی تھی، یہ وہ لوگ تھے جو کم درجے کی قانونی خلاف ورزی اور جرم میں مُلوث تھے، سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیف آف آرمی اسٹاف نے عید الفطر سے پہلے ان کی باقی ماندہ سزا قانون کے مطابق معاف کردی۔
یہ افراد اب تک 9 سے 10 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں، رہا ہونے والوں میں راولپنڈی کے رہائشی محمد ادریس ولد محمد شریف، اسواد راجپوت ولد محمد اجمل، نادر خان ولد محمد اسرار خان، شہریار ذوالفقار ولد ذوالفقار احمد، لال شاہ ولد جہاں ذیب، عبد الرحمان ولد مشتاق احمد ، محمد فیصل ولد محمد اشرف اور یاسر امان ولد امان اللہ شامل ہیں۔
رہائی پانے والوں میں گوجرانولہ کے رہائشی فیصل ارشاد ولد ظفر احسن، حسن شاکر ولد شاکر حسین ، عبداللہ عزیز ولد عزیز الرحمان، محمد عبد الجبار ولد عبد الستار، عبد الستار ولد محمد سرور، محمد راشد ولد غلام حیدر اور راشد علی ولد لیاقت شامل ہیں۔
ان کے علاوہ عمر محمد ولد پیندا رحمان ساکن دیر، خلمات خان ولد نیاز محمد ساکن دیر، اعجاز الحق ولد فاروق ساکن دیر اور شاہ زیب ولد علی حیدر ساکن مردان بھی رہا ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

8 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

13 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

27 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کوئی وارم اپ میچ کیوں نہیں کھیلے گی؟ وجہ جانیے

دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا…

32 mins ago

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا…

46 mins ago

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں…

1 hour ago