کراچی میں 13 اور 14 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے 13اور14اپریل کوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق ملک میں مغرب کی جانب سے یکے بعد دیگرے دوسسٹم داخل ہوں گے،مغربی ہواؤں کا پہلا نیا سلسلہ 10اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جبکہ دوسرا مغربی سلسلہ 12اپریل کو داخل ہوگا جو 15اپریل تک برقراررہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرے مغربی سلسلے کے تحت 13 اور14اپریل کوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران شہرمیں آندھی اورہواؤں کےجھکڑبھی چل سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع سکھر،جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبرشہدادکوٹ اورسانگھڑمیں بھی تیزہواؤں اورآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے اگلے2سے3روزکے دوران صوبہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس دوران کہیں پر درجہ حرارت 42 ڈگری اور کہیں 39 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
کراچی میں 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، دوپہرکے وقت سمندری ہوائیں بدستورغیرفعال رہ سکتی ہیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دیہی سندھ کے علاقے شہید بے نظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

17 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

28 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

29 mins ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

33 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

37 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

45 mins ago