ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ ایکشن اسٹار سنجے دت سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی مختلف سائٹس کی طرف سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سنجے دت لوک سبھا کا الیکشن لڑنے والے ہیں اور کانگریس انہیں بی جے پی کے مقابلے میں الیکشن لڑانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اداکار نے سیاسی میدان میں آنے کی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ اداکار نے لکھا کہ وہ سیاست میں آنے کی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہیں، نہ وہ کسی پارٹی میں جارہے ہیں اور نہ وہ الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ مداح ایسی جھوٹی خبروں کو نظر انداز کردیں اور اگر مستقبل میں انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو وہ اس کا اعلان خود کریں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…