کراچی میں حالات بہتر، لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں: وزیر داخلہ سندھ


کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ خوشحالی سے زندگی بسر کر رہے ہیں، شہر میں حالات بہتر اور لوگ گھوم رہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ایم کیو ایم لیڈرشپ سینئر سیاستدان ہیں ان لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن یہ لوگ سستی شہرت کی وجہ سے ایسے بیان دے رہے ہیں، ایم کیو ایم دور کے کرائم ریٹ اور آج کے کرائم میں واضح فرق نظر آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج کو جنگی حالات میں بلایا جاتا ہے، جب بھی اس ملک کو فوج کی ضرورت ہو فوج حاضر ہوتی ہے، سماجی معاملات میں فوج کو نہیں لایا جاتا، صدر، جامعہ کلاتھ ، حیدری مارکیٹ، نارتھ ناظم و دیگر علاقوں کا دورہ کیا، آئی جی سندھ کو کچے میں بھیج دیا، آج گھوٹکی میں موجود ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago