پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں: امریکا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) بھارت کی جانب سے پاکستان میں شہریوں کے قتل کے بیان پر امریکا کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انسداد ہشت گردی، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ انٹونی بلنکن اور اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور بھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

23 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

26 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

28 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

48 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

51 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

55 mins ago