رواں سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 4ارب ڈالر اضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں مالی سال کے دوران 4 ارب ڈالر سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا .
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکامجموعی حجم 9.335 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، 30 جون 2023 کوختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.912 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.423 ارب ڈالرتھا .

رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر 4.044 ارب ڈالراضافہ ہوا ہے .
اسٹیٹ بینک کے مطابق 29 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرکاحجم 13.379ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.040 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.339 ارب ڈالر ہے .

. .

متعلقہ خبریں