کراچی(قدرت روزنامہ) مشیر زراعت وزیر اعلیٰ سندھ منظور وسان نے عام انتخابات 2022 میں کرانے کی پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائیں گے اور کوئی بہانہ بناکر اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔
تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلے سال اکتوبر تک الیکشن دیکھ رہا ہوں ۔ اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن بنا نہیں سکتے۔ اور اگر وہ دوسری پارٹی نہ بناسکے تو کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے، جب کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں، اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے۔
جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے، احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے، 2022 میں حکو متی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہوگی۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائیں گے اور کوئی بہانہ بناکر اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔
تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلے سال اکتوبر تک الیکشن دیکھ رہا ہوں، سال 2022 میں جس کی حکومت بنے گی عمران خان کے ساتھی اسی حکومت میں جائیں گے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ ہے کہ جس نے جس پر مہربانی کی ہے اس نے اسی کے ساتھ ہی غداری کی ہے، جیتنے والا وقت چلا گیا، پچ تیار ہے۔
عمران خان کے ہارنے کا وقت ہے, وہ کھیل نہیں سکتے تو جیتیں گے کیسے، ان کے زوال کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی وزیر غلام سرور بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ کا حصہ بننے والے ہیں ، خبریں چلنے کے بعد ان کی جانب سے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی گئی ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…