اہم مقامات نواز شریف و دیگر سیاستدانوں سے منسوب کرنے کا اقدام چیلنج


لاہور(قدرت روزنامہ)اہم مقامات کو نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں سے منسوب کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں نواز شریف سمیت دیگر سیاست دانوں کے نام پر سرکاری عمارتیں، سڑکیں اور پارکوں کو منسوب کرنے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف نے علامہ اقبال کی والدہ امام بی بی کے نام سے منسوب اسپتال کو اپنے والد کے نام سے تبدیل کیا۔ پاکستان کے سیاست دانوں نواز شریف ،حمزہ شہباز ،شہباز شریف اور غلام دستگیر وغیرہ کے نام پر بھی متعدد سرکاری عمارتیں اور سڑکیں ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی پیسے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ سرکاری عمارتوں کے نام قومی ہیروز ،سائنس اور ادب کی دنیا میں اعلیٰ نام رکھنے والے افراد کے نام سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔ تمام سرکاری عمارتوں ،پارکس اور اسپتال جو سیاست دانوں کے نام سے منسوب ہے ان کے نام غیر قانونی قرار دے کر تبدیل کیے جائیں۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 min ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

14 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

26 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

38 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

51 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

58 mins ago