عید کی آمد ۔۔نئے نوٹ بیچنے والوں کی چاندی، ایک دن میں کتنا منافع کما لیا ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

کراچی (قدرت روزنامہ)عید کی آمد ۔۔نئے نوٹ بیچنے والوں کی چاندی، ایک دن میں کتنا منافع کما لیا ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی نئے نوٹوں کی چھپائی اور خاص طور پر 100 روپے والے نوٹ نئے تو دور کی بات پرانی گڈی کا حصول بھی بینکوں سے انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ مگر حیرت انگیز طور پر ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے پتھاروں پر پرائز بانڈ اور پرانے پھٹے ہوئے نوٹوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلر جو کہ غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کو تبدیل کرنے کا بھی کام کرتے ہیں وہ رمضان کے دنوں میں خاص طور پر نۓ نوٹوں کی گڈی کا کاروبار کرتے ہیں جو اس وقت عروج پر ہے۔

“جنگ ” کے مطابق عید کی وجہ سے کراچی کے بولٹن مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ اور ملحقہ گلیوں میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 100 کے قریب پتھارے گذشتہ روز سے دیکھنے میں آئے۔ ان پتھاروں پر نئی گڈیوں کے ریٹ کچھ یوں وصول کیے جا رہے تھے: 100 والی گڈی پر منافع 800 سے ایک ہزار روپے، 50 والی گڈی پر منافع 500 سے 700 روپے، 20 والی گڈی پر منافع 400 سے 600 روپے اور 10 والی گڈی پر منافع 300 سے 400 روپے۔ ایک ایک پتھارے والے کی تحویل میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف ڈینومینیشن کی نئی گڈیاں موجود تھیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک پتھارے والا یومیہ 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے کما رہا ہے اس طرح دیکھا جائے تو صرف کراچی کی بولٹن مارکیٹ ایریا سے ہی1 کروڑ روپے روزانہ کے نوٹوں کی بلیک کا کاروبار ہو رہا ہے اور یہی حال ملک کے دیگر بڑے شہروں راولپنڈی، لاہور اور دیگر کا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب اگر نئے نوٹ نہیں چھاپے گئے تو پچھلے برس اور اس برس یہ کہاں سے آگئے اور بلیک کی فروخت پر ایف آئی اے کیا کر رہا ہے۔ اسی حوالے سے ایف ائی اے سٹیٹ بینک کے سربرا ہ بہاول استو نے بھی فون اٹھانے سے گریز کیا مگر کراچی کے ایک اور افسرنے انکشاف کیا کہ نئے نوٹوں کی پتھاروں پر فروخت ادارے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور اس حوالے سے لازمی قانون سازی ہونی چاہیے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

2 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

9 mins ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

17 mins ago

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

29 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

43 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

52 mins ago