کرن جوہر نے اچانک ملاقات کرنے پر پوچھا آپ کہاں سے ہیں؟ ثروت گیلانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ چند سال قبل جب ان کی ملاقات بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر سے ہوئی تو انہوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ کہاں سے ہیں؟
ثروت گیلانی نے ڈان نیوز کے سلیبرٹی شو آپ کی کہانی میں شوہر کے ہمراہ شرکت کی، جس کا پرومو وائرل ہوگیا۔
ثروت گیلانی کا شو عید الفطر کے موقع پر ڈان نیوز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
پروگرام کے جاری کیے گئے پرومو کی وائرل ویڈیو میں میزبان نے جب ثروت گیلانی سے کرن جوہر سے ملاقات کا تجربہ پوچھا تو انہوں نے پوری کہانی بتادی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی کرن جوہر کے مداح رہی ہیں، وہ انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتی تھیں، وہ ان کی ایسی مداح ہیں، جیسے دوسرے لوگ ان کے مداح ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ شوہر کے ہمراہ چھٹیاں منانے روم گئے تھے، جب انہوں نے اچانک کرن جوہر کو دیکھا اور دونوں میاں اور بیوی حیران رہ گئے۔
ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ کرن جوہر کو دیکھ کر اس طرح خوش ہوئیں، جیسے ان کے مداح انہیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق انہیں پہلے تو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ انہوں نے ایئرپورٹ پر کرن جوہر کو دیکھا، پھر انہوں نے شوہر فہد مرزا سے تصدیق کروائی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے کرن جوہر کو ساتھ تصویر کھچوانے کے لیے کہا، جس پر بھارتی فلم ساز نے ان سے پوچھا کہ وہ کہاں سے ہیں؟
ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرن جوہر کو بتایا کہ وہ پاکستان سے ہیں۔
ثروت گیلانی کی ویڈیو وائرل ہونے اور ان کی جانب سے کرن جوہر کے حوالے سے باتیں کرنے پر انہیں بعض صارفین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
خیال رہے کہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے جنوری 2020 میں کورونا سے قبل کرن جوہر سے یورپی ملک اٹلی کے شہر روم کے ایئرپورٹ پر ملاقات کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago