وزیراعظم نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں اسحٰق ڈار کو قائد ایوان مقرر کردیا . سینیٹر اسحٰق ڈار کی بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا .

واضح رہے کہ 14 مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا . یہ پہلا موقع ہے کہ اسحٰق ڈار نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمے دار رہے . مسلم لیگ (ن) اسحٰق ڈار کو ایک بار پھر وزیر خزانہ ہی بنانا چاہتی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی مخالفت پر انہیں یہ عہدہ نہیں سونپا گیا اور ان کی جگہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا . پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کی کھل کر مخالفت کی تھی . انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے وزیر خزانہ کے نام پر بات چیت کریں گے، میں نہیں سمجھتا کہ ڈار صاحب معیشت کو بچا سکیں گے کیونکہ انہوں نے ہی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے . اس سے قبل نگران وزیر خزانہ کے لیے بھی مسلم لیگ(ن) نے اسحٰق ڈار کا نام تجویز کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے اس موقع پر بھی ان کی مخالفت کی تھی . . .

متعلقہ خبریں