کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ سنبل اقبال نے شادی کیلئےممکنہ ہمسفر کی خوبیاں بیان کردیں .
ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سنبل اقبال نے اپنی شادی کے منصوبوں سے لے کر اپنے ہونے والے ہمسفر میں ہونے والی خوبیوں کی فہرست بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور شادی کیلئے ایک اچھے انسان کی تلاش میں ہوں .
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کیلئے اچھے میچ کی تلاش اہم کام ہوتا ہے اور یہاں اچھے سے مراد شکل و صورت نہیں بلکہ اچھا کردار ہے .
اداکارہ نے کہا کہ، شادی کیلئے دو لوگوں کو دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے کیوں کہ دونوں کو ایک ساتھ پوری زندگی گزارنی ہوتی ہے اور رہی بات شادی کی تو کسی سے شادی کرنے کے لیے پہلی چیز یہ ہونی چاہیے کہ وہ آپ کا ایک اچھا دوست ہو، دونوں کے خیالات ایک دوسریسے ملتے ہوں جس کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے کہ ہاں یہ میرے لیے اور میں اس کے لیے بہتر ہوں اور ہم ساتھ چل سکتے ہیں ورنہ نتیجہ بہت برا نکلتا ہے .
. .