اشنا شاہ نے شادی کے بعد زندگی میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں کے بارے میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ اشنا شاہ نے شادی کے بعد زندگی میں رو نما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان دنوں ورک آؤٹ نہ کرنے کی بڑی وجہ بتادی .

اشنا شاہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل پر شادی کی بعد کی زندگی اور اپنے حمل سے متعلق بات چیت کی .

ایک سوال پر اشنا نے بتایا کہ وہ دو تین ماہ سے ورک آؤٹ نہیں کر رہی ہیں . اداکارہ نے کہا ان دنوں میں بہت سست ہو گئی ہوں ، شادی کے بعد اب مجھے لگتا ہے کہ کسی کو متاثر کرنے کی ضرورت نہیں ہے . میں جلد ہی دوبارہ جم جانا شروع کروں گی . میں اپنے آپ کو بہت محفوظ سمجھنے لگی ہوں . اللہ کی بہت مشکور ہوں کیونکہ میرا شوہر خدا کا تحفہ ہے ، وہ بہت ہی اچھا اور تعاون کرنے والا انسان ہے . اس لیے میں بھی اب اس کے لیے ایک اچھا انسان بننا چاہتی ہوں .

. .

متعلقہ خبریں