مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا دی


مکہ معظمہ(قدرت روزنامہ)مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگانے والے شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اُس شخص کو بچالیا گیا۔
خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور فورس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
یاد رہے کہ 2017 میں ایک سعودی شخص نے خانہ کعبہ کے عین سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی لیکن سیکورٹی فورسز نے بروقت مداخلت کرکے اسے بچا لیا تھا۔
اسی طرح 2018 میں خودکشی بھی ایسے 3 واقعات رونما ہوئے تھے۔ پہلا واقعہ جون میں پیش آیا جب ایک فرانسیسی شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ ایک ہفتے بعد بنگلا دیشی شخص نے بھی اسی انداز میں خودکشی کی اور پھر اگست میں ایک عرب شخص نے بھی اسی طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔

Recent Posts

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

11 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

21 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

31 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

43 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

58 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

1 hour ago