اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری افسران کے بغیر وجہ دفاتر سے جلد گھر جانے اور چھٹی کرنے کی شکایات پروزارت داخلہ کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیاہے جس کے بعد اس سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ رخصت پر جانے سے قبل چھٹی کی درخواست ایڈوانس میں متعلقہ حکام کو جمع کروائی جائے، دفاتر کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، دفاتر میں تاخیر سے آنے اور جلدی جانے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا، گائیڈ لائنز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ایکشن لیا جائے گا، دفتری اوقات کار کے بعد بھی افسران اپنے ذاتی موبائل نمبرز پر دستیاب رہیں، سینئرافسران کی کالز نہ اٹھانے یا واپس کال نہ کرنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…