مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر آنے کی 24 سے زائد شہادتیں موصول ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی 2 درجن سے زائد شہادتیں موصول ہوگئی ہیں .

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، جلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہیں .

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں . پورے ملک سے براہ راست مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کال موصول ہورہی ہیں . سرائے عالمگیر، شیخوپورہ اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں . شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ہیں . مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے . اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں