سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے .

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں