پاک فضائیہ کے 3 افسروں کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی

(قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری اور ائیر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔ ائیر مارشل چودھری احسن رفیق نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے JF17 ٹیسٹ اویلیوایشن سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی،چودھری احسن رفیق ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ بھی تعینات رہے، چودھری احسن رفیق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیںاور آجکل ائیرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر جے ایف 17 تعینات ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر مارشل وقاص احمد سلہری نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل (پراجیکٹس) بھی تعینات رہے۔وقاص احمد سلہری نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اورآجکل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف(آپریشنز) تعینات ہیں۔ وہ امریکہ میں ائیر اتاشی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ائیرمارشل احمد حسن نے جون 1989 میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے انجینئرنگ ونگ کی کمانڈ کی اور کامرہ میں ائیرکرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ احمد حسن ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف(ائیرکرافٹ انجینئرنگ) بھی تعینات رہے۔ ایئرمارشل احمد حسن نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اورآجکل ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (انجینئرنگ) تعینات ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما جنید اکبر بھی مستعفی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے پارٹی کی جانب سے…

1 min ago

آریانا گرانڈے کی آواز میں تبدیلی کا کلپ وائرل، تنقید کے بعد گلوکارہ نے عجیب منطق پیش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی مشہور گلوکارہ آریانا گرانڈے نے اپنی آواز کو تبدیل کرنے…

9 mins ago

صفر ووٹ لینے والے کینیڈین امیدوار نے اپنے حق میں ٹھپہ کیوں نہیں لگایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک کینیڈین شخص ملک کی تاریخ کا پہلا امیدوار بن گیا جس…

20 mins ago

آزاد کشمیر اسمبلی نے فنانس بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے فنانس بل 2024 کی کثرت رائے…

27 mins ago

الیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی بل منظور، کیا اب ریٹائرڈ جج بھی ٹربیونلز میں تعینات ہو سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی بل 2024 کثرت رائے…

37 mins ago

کیا یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ ہورہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبروں پر…

46 mins ago