حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو عارضی توسیع دینے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کوعارضی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے،نئے چیئرمین کی تعیناتی تک جسٹس (ر)جاوید اقبال ہی کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم نے وزیر قانون کو صدارتی آرڈیننس لانے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم ترین اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو عارضی توسیع دینے کا فیصلہ کیاگیا،وزیراعظم کا موقف ہے کہ نئے چیئرمین نیب کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں ہو سکتی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس (ر)جاوید اقبال کی توسیع کیلئے قانونی معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جلد چیئرمین نیب کو توسیع دی جائے گی، وزیراعظم نے وزیر قانون کو آرڈیننس لانے کے احکامات جاری کر دیئے۔جس کے بعد آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک جاوید اقبال ہی خدمات سرانجام دینگے،وزیراعظم کو موجودہ چیئرمین کو ہی عارضی توسیع دینے کا مشورہ دیاگیا۔

Recent Posts

آزاد کشمیر اسمبلی نے فنانس بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے فنانس بل 2024 کی کثرت رائے…

4 mins ago

الیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی بل منظور، کیا اب ریٹائرڈ جج بھی ٹربیونلز میں تعینات ہو سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی بل 2024 کثرت رائے…

14 mins ago

کیا یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ ہورہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبروں پر…

23 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت ہونےکاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس کا 54 صفحات پر…

29 mins ago

بجٹ 25-2024: بیرون ملک سفر کے لیے ٹکٹوں پر ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی نے مالی سال 25-2024 کا بجٹ منظور کرلیا، اور اس…

34 mins ago

دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید بارش کے باعث دہلی کے ہوائی اڈے کے ڈومیسٹک روانگی والے…

41 mins ago