ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی کرپشن پر رپورٹ دوبارہ شائع کی جائے: پشاور ہائیکورٹ


پشاور(قدرت روزنامہ)عدلیہ کو خیبرپختونخوا میں تیسرے نمبر پر کرپٹ ادارہ قرار دینے کے معاملے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے بطور چیف جسٹس آخری فیصلہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے خلاف کیس کا 31 صفحات کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان 2023ء کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کریں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں غیرموجود ڈیٹا شامل کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کریں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل 24 اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس رپورٹ جمع کرائے، سروے کے دوران مسترد فارم کی مجموعی تعداد رپورٹ میں شائع کی جائے۔
پشاور ہائی کورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں تمام عوامی رائے کا تناسب واضح طور پر شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پڑھنے والے کے لیے کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے۔
عدالت نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2023ء کی رپورٹ درست کرنے کا اقدام خود اٹھانا چاہیے تھا، فیصلے سے ایسا تاثر نہ لیا جائے کہ کوئی آزادی رائے کے اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Recent Posts

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

2 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

2 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

3 hours ago

یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…

3 hours ago

موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…

3 hours ago