کراچی میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج سے 15 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں 6 سے 7 دن کے دوران مغربی سسٹم کے زیر اثر بارش کا امکان ہے۔ پہلے سسٹم کے زیر اثر آج سے 15 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جواد میمن کا کہنا ہے کہ اس دوران ہلکی سے معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے اور آندھی بھی چل سکتی ہے، شہر میں اسی دوران 5 سے 15 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آج شہر کے مضافات میں دوپہر یا شام میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں اور آج اور 14 اپریل کو بارش کا امکان ہے جو 15 اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
جواد میمن کا کہنا ہے کہ دوسرا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 اپریل کو داخل ہوگا، اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں بارش کا امکان ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں سسٹم کے زیر اثر 17 اپریل سے مضافات میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، 18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔

Recent Posts

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

6 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

25 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

34 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

36 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

58 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 hour ago