نوشکی میں 9 افراد کو قتل کرنے کامعاملہ، بس میں سوار عینی شاہد نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا


نوشکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے نوشکی میں بس میں سوار 9 افراد کو قتل کرنے کے واقعہ کے عینی شاہد نے بیان دیتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بس میں سوار سجاد احمد نے بتایا کہ ہم 15 مرد اور 4 خواتین ایران جارہے تھے، ہم کوئٹہ سے بس میں سوار ہوئے اور تقریبااس میں 70 سواریاں تھیں، نوشکی کے قریب نقاب پوش بندے گاڑی میں آئے ، بس کو روکا اور 9 افراد کو نیچے اتارلیا ،، ڈرائیور سے کہا کہ بس کو آگے لے جاو ، ڈرائیور بس کو آگے تھانے تک لے گیا۔ سجاد احمد کا کہناتھا کہ ہم لوگ نوشکی تھانے میں موجود ہیں تاہم کچھ مامی افراد تھے وہ چلے گئے ہیں ۔
تفتان جانیوالی بس سے نو مسافر اتار کر قتل کر دیئے گئے، تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملیں، مقتولین کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین اورگوجرنوالہ سے ہے۔
نوشکی میں فائرنگ سے جاں بحق نو افراد کی میتیں کوئٹہ پہنچا دی گئیں ، میتیں سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں ،ضروری کارروائی کے بعد میتیں کوئٹہ سے پنجاب کیلئے روانہ کی جائیں گی ۔

Recent Posts

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی…

1 min ago

ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف…

9 mins ago

پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم…

16 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج پھر بڑھ گئیں۔ بین الاقوامی…

27 mins ago

کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشتگردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ…

52 mins ago

وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کی…

55 mins ago