پشین(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پارلیمنٹ کی سب سے مضبوط جماعت کے لیڈر ہیں،بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات واپس لئے جائیں،ہم نے عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے۔
پشین میں اپوزیشن الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ اس اتحاد کو مقصد ملک میں آئین کی بالادستی ہے،اپوزیشن کا یہ اتحاد حکومت کو گرانے کیلئے نہیں، آئین کی بالادستی کیلئے ہے۔ یہاں کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں، ہم انسان اور برابر ہیں،آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ یہاں ایسے خاندان ہیں، جو ہر دور حکومت میں اقتدار میں ہوتے ہیں،نواز شریف، فضل الرحمان، پی ٹی آئی سے منت کی تھی کہ ایور گرین لوگوں کو سیاست سے ہٹا دیں،آج بھی بلوچستان میں وہ لوگ اقتدار میں ہیں جو ہر دور میں حکومت میں ہوں گے،ہم ان فصلی بیٹروں کو سیاست میں قبول نہیں کریں گے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…