بیٹے کے بغیر پہلی عید، مولانا طارق جمیل جذباتی ہوگئے


لاہور (قدرت روزنامہ) مولانا طارق جمیل پہلی عید بیٹے کے بغیر گزارنے پر جذباتی ہوگئے، مولانا طارق جمیل نے اپنے چھوٹے بیٹے کی موت کے بارے میں کھل کر بات کی .
آج نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل نے کہا کہ عاصم جمیل ڈپریشن سے لڑ رہے تھے، بیٹا کتنی تکلیف میں تھا اور اسے کھونا کتنا دل دہلا دینے والا تھا .

یہ پہلی عید ہے جو وہ اپنے بیٹے کے بغیر منا رہا ہوں، میں اور میری بیوی ہم دونوں کو لگتا ہے کہ والدین کی محبت سب سے زیادہ ہوتی ہے لیکن عاصم کے جانے کے بعد پتہ چلا کہ ہمیں اس سے کتنی محبت تھی ،بیٹے نے اپنی خوبیوں سے خود کو ہمارے دلوں میں نقش کر لیا تھا، اللہ نے اسے صرف اتنی مختصر زندگی دی تھی .
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے 29 اکتوبر کی شب بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی تھی . بعد ازاں مرحوم کے بڑے بھائی مولانا یوسف جمیل نے ویڈیو پیغام میں عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا . ‘

. .

متعلقہ خبریں