پاکستان میں سگریٹ نوشی کی خطرناک شرح، ماہرین صحت نے آئی ایم ایف کی سفارش کی حمایت کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سگریٹ نوشی کی خطرناک شرح سے نمٹنے کے لیے ماہرین اور صحت کے حامیوں نے آئی ایم ایف کی اس سفارش کی حمایت کی ہے جس میں تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافے کے ساتھ ساتھ سنگل ٹیئر ٹیکس اسٹرکچر میں تبدیلی شامل ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی فروری میں جاری ہونے والی ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ ”پاکستان ٹیکس پالیسی ڈائگناسٹک اینڈ ریفارم آپشنز“ کے مطابق تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کے بعد پاکستان میں سگریٹ کی کھپت میں 20 سے 25 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
زیادہ ٹیکسوں کی وجہ سے کھپت میں کمی کے نتائج نے ٹیکس کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے طے کردہ رہنما خطوط کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے مطالبے میں نئی جان پھونک دی ہے،ماہرین صحت نے بھی آئی ایم ایف کے موقف کی حمایت کی ہے اور پاکستان میں تمباکو ٹیکس کی پالیسیوں میں اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) تمباکو کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تمباکو کی کھپت کو کم کرنے کے لئے(خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں) مضبوط ٹیکس اقدامات کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
ایک تحقیق میں تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں اور اموات کے سنگین نتائج کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے اخراجات 2019 میں بڑھ کر 615.07 ارب روپے (3.85 ارب ڈالر) ہوگئے، جو جی ڈی پی کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔

Recent Posts

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

3 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

4 hours ago

یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…

4 hours ago

موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…

4 hours ago