سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص کا حملہ، سات افراد ہلاک


سڈنی(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے معروف شہر سڈنی میں چاقو بردار شخص کے لوگوں پر حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔ آسٹریلین میڈیا کے مطابق واقعہ سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے لوگوں پر چاقو کے وار کیے، متعدد لوگوں کو زخمی کیا جن میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لوگوں میں ہلچل مچنے پر ایک پولیس اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی مارا گیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کا عمل اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
زخمی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، خبر ایجنسی آسٹریلیا: حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، واقعے کی تحقیقات جاری، خبر ایجنسی عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

1 hour ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

2 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

2 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

2 hours ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

2 hours ago