یاماہا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں8,500 روپے تک کا اضافہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان میں مہنگائی کا طوفان موٹر سائیکلوں کی قیمتوں پر بھی اثرانداز ہو رہا ہے اور ہنڈا کے بعد اب یاماہا نے بھی رواں سال چوتھی مرتبہ اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
یاماہا کمپنی نے YB 125 Z، YB 125 Z DX، YBR 125 اور YBR 125 G کی قیمتوں میں 8 ہزار 500 روپے تک کا اضافہ کیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ یاماہا کی جانب سے رواں سال چوتھی مرتبہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یاماہا YB 125 Z کی قیمتوں میں 8 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ YB 125 Z DX کی قیمتوں میں8 ہزار 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 98 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح YBR 125 کی قیمتوں میں بھی 8 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں یہ 2 لاکھ 4 ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ YBR 125 G کی قیمتوں میں 8 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے رواں سال صرف دو مرتبہ، فروری اور پھر اگست میں اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھائیں۔ مجموعی طور پر سوزوکی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جبکہ یاماہا موٹر سائیکلو ں کی قیمتوں میں رواں سال مجموعی طور پر 14 ہزار روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

1 min ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

16 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago