پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے .

تفصیلا ت کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی جانب سے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سپل 15 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے جبکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو .

. .

متعلقہ خبریں