مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف زخمی ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف گھر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپنے ہی گھر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان کے ٹخنے پر چوٹ آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ شہباز شریف باعث وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کر دی ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ صدر ن لیگ شہباز شریف کل سیڑھیوں سے گرے ہیں۔ڈاکٹر نے انہیں آرام اور فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔

قبل ازیں نومبر 2020 میں جب شہباز شریف نیب کی حراست میں تھے تب بھی انہیں کمر کی شدید تکلیف ہوئی تھی اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو جان بوجھ کر بکتر بند گاڑی میں لایا گیا جس سے ان کی کمر میں تکلیف ہوگئی۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

3 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

18 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago