کراچی(قدرت روزنامہ)ائیرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے افسر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
ملوث افسر سب انسپکٹر سبحان کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت مزید سخت ترین کارروائی بھی جاری ہے ۔ انسپکٹر سبحان اے ایس ایف میں 35 سالہ ملازمت مکمل کر چکا ہے۔سبحان واقعےکے وقت کراچی ائیرپورٹ پر بین الاقوامی آمدکے خارجی گیٹ کا انچارج تھا۔
والد سے ملنے کے لیے بھاگی بچی کو بالوں سے پکڑ کر دھکا دینےکا واقعہ 10 مارچ کا ہے۔دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر پیش آئے واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔خیال رہےکہ اے ایس ایف حکام نے واقعے میں ملوث افسر کے خلاف کارروائی پر مبنی وضاحت جاری کی تھی اور اے ایس ایف ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو پرانی قرار دیا تھا۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق اس سلسلے میں کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، بلکہ واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سبحان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی گئی، اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک خط بھی وائرل ہو رہا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کوئی…
پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…
کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…