کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے ایک وفد زیر سربراہی پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے نومنتخب سینیٹر و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات کی اور انہیں سینیٹ کا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وفد میں شاہ علی بگٹی، حافظ عبدالقیوم شامل تھے۔ وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسلم لیگ نواز کی پلیٹ فارم سے ہمیشہ جامعہ بلوچستان کو درپیش مالی اور انتظامی بحران کے خاتمے کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا ساتھ دیا۔ وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین گزشتہ چار مہینوں سے تنخواہوں اور پنشنز سے محروم ہیں اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور منطور شدہ الاﺅنسز نہیں دئے جارہے۔ وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سے درخواست کی کہ وہ وفاقی و صوبائی حکومت سے جامعہ بلوچستان کے لئے فوری طور پر بیل آٹ پیکیج جاری کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور مستقل حل کےلئے وفاقی و صوبائی حکومت کو قائل کرے کہ وہ ملک بھر کی سرکاری جامعات کےلئے کم ازکم 500 روپے اور صوبائی حکومت دس ارب روپے مختص کرے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی وہاں مرکزی حکومت کے اعلی عہدیداروں سے جامعہ بلوچستان کے لئے فنڈز جاری کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…