انگلینڈ کا دورہ منسوخ کرنے سے پاکستان ٹیلیویژن کو کروڑوں کا نقصان ہوا ، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے منسوخ ہونے سے پاکستان ٹیلیویژن کو 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرکٹ واحد کھیل ہے جو قوم کو جوڑتا ہے ، اگر کوئی ایک چیز جو کراچی سے گوادر تک قوم کو ایک کرتی ہے تو وہ کرکٹ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیمز کے دورے پاکستان میں بہت زیادہ اثر ڈالتے ہیں ، وزیراعظم دشمبے میں تھے جب نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ ہونے کی خبر آئی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری ہے ، بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات پر بریفنگ دی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے ، اپوزیشن سے بات جاری رہے گی لیکن وقت کی کمی ہے ، مشترکہ اجلاس بلائیں گے ، وزیرخزانہ شوکت ترین کو سینٹ کا رکن بنایا جائے گا ، شہباز شریف نے طویل پریس کانفرنس کی ہے ، اپنے اوپر الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا ، شریف فیملی کا جھوٹ ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دودن پہلے فیک نیوز چلائی گئی ، لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنے طور پر معاملہ چلایا ، شہزاداکبر کے یونٹ سے بھی مدد مانگی گئی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہباز شریف پر دومقدمات پاکستان میں ہیں ، ایک مقدمہ شہبا شریف اور نصرت شہباز کے خلاف سات ارب 29 کروڑ کا ہے ، یہ مقدمات روزمرہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے ، پاکستان کی عدالتوں کو یہ مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ دوسرا کیس 25 ارب کا شوگر ملز کا ہے ، رمضان شوگر ملز آرگنائزڈ منی لانڈرنگ چلارہی ہیں ، العریبیہ اور رمضان شوگرملز کے ستاون اکاؤنٹس ہیں ، العریبیہ ملز کے چپڑاسی اور فرنیچر کی دکان کے مالک حاجی نعیم کے اکاؤنٹ میں پیسہ آیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ محمد وارث کے نام پر دو ارب سے زائد روپیہ آیا ، محمد اسلم کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 75 کروڑ آیا یہ بھی چپڑاسی ہے ، اظہر عباس کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 60 کروڑسے زائد روپیہ آیا ، رمضان شوگر کے کلرک کے اکاؤنٹ میں بھی پیسہ آیا۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

4 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

13 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

24 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

34 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

44 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

56 mins ago