چیئرمین پی ٹی آئی وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے، مراد علی شاہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی سندھ اپنے والد کی برسی کے موقع پر سیہون پہنچے، انہوں نے اپنے والد کی مزار پر فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج شہید بھٹو کی برسی کا گڑھی خدا بخش بھٹو میں پروگرام ہے، والد صاحب کی برسی کی قرآن خوانی میں شرکت کرکےگڑھی خدا بخش جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں حمایت اور طاقت کاغلط استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی سیاست کے بجائے طاقت کا استعمال کیا اور اپنے لئے مسائل پیدا کیے۔
تحریک انصاف کی جانب سے مہبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی انتخابات ہوئے ہیں تو اس وقت کسی تحریک کا جائزہ نہیں بنتا۔
وزیر اعلٰی سندھ نے بتایا کہ بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

15 mins ago

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔شہر…

25 mins ago

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

43 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

1 hour ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

1 hour ago