پاکستانی 5خواتین پولیس اہلکار جیل میں ایسا کام کرتی پکڑی گئی کہ فوری برطرف کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی 5خواتین پولیس اہلکار جیل میں ایسا کام کرتی پکڑی گئی کہ فوری برطرف کر دیا گیا . .

زیر حراست خاتون ملزمہ کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرنے پر کوئٹہ پولیس کی 5 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا . تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس کی 5 خواتین اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا . کوئٹہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 5 خواتین پولیس اہلکاروں پر زیر حراست ملزمہ سے غیر انسانی سلوک کا الزام تھا، اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہو گیا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے خواتین اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا . نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف خواتین اہلکاروں میں بشریٰ افضل، ہما فیصل، عظمیٰ نسرین، فرح خلیل اور ثمینہ منظور شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں