وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کتنے روپے کا لان کا سوٹ پہنتی ہیں؟ عظمیٰ بخاری کا حیران کن دعویٰ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 500 سے 800 کی قیمت کا لان کا جوڑا پہنتی ہیں۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بڑی بہن ڈیزائنر ہیں جو انہیں کپڑے تجویز کرتی ہیں جب کہ وہ میک اپ وغیرہ سے متعلق بھی بہن کی مدد لیتی ہیں۔اسی دوران مریم نواز کے فیشن اور میک اپ سے پوچھے گئے سوال پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسی کی نقل نہیں کرتیں بلکہ سب انہیں کاپی کرتے ہیں، مریم زیادہ تر آن لائن شاپنگ کرتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خدا نے مریم نواز کو ایسا خوبصورت چہرہ دیا ہے کہ انہیں زیادہ چیزیں لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ ایک یا دو چیزیں لگاتی ہیں، مریم نواز چھوٹے برانڈ کے لان کے کُرتے پہنتی ہیں تب بھی وہ بہت حسین نظر آتی ہیں، ان کا فیشن سینس ختم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز بازار میں ملنے والے لان کے 500، 600 یا 800 روپے والے جوڑے خرید کر پہنتی ہیں، بات کپڑوں کی قیمت اور برانڈز کی نہیں ہوتی بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کوئی ان کپڑوں کو کیسے پہنتا ہے، میں خود بھی ان سے انسپریشن لیتی ہوں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے قبل وہ فیشن اور میک اپ کی باتیں کرتی تھیں لیکن اب وہ عوام کی خدمت میں مصروف ہوگئی ہیں اس لیے اب ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔