پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کردیا گیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع پارلیمانی امورکا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس 16اپریل کے بجائے 18اپریل کو ہوگا،صدر آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے .

دوسری جانب سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس کل شام 5بجے ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے،اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا زیربحث آئے گا، آصفہ بھٹوزرداری کل بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں